Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے سعودیہ،بحرین کے عسکری سربراہان کی ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادل خیال - Dailyghaznavi
بڑی خبرتازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے سعودیہ،بحرین کے عسکری سربراہان کی ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادل خیال

رائل سعودی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود،فیلڈ مارشل عاصم منیر کاتعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم، پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف

راولپنڈی:فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے سعودیہ،بحرین کے عسکری سربراہان کی ملاقات،دفاعی تعاون پر تبادل خیال ۔تفصیلات کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجہانی نےجی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M) HJ چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات کی ۔دونوں عسکری رہنمائوں نےملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں اطراف سے پاکستان کی مسلح افواج اور مملکت سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔سی او اے ایس نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، صلاحیت سازی اور انٹیلی جنس شیئرنگ میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ کمانڈر آر ایس ایل ایف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف کیا اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔دریں اثناء بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر ایچ ایچ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے بھی جنرل ہیڈ کوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، NI (M) HJ، چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اوردونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور مملکت بحرین کے درمیان موجودہ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کا اعتراف کیا۔ سی او اے ایس نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں بحرین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button