اسلام آباد: (30دسمبر 2020): قومی احتساب بیورو نے روزنامہ دی نیوز اور روزنامہ جنگ میں مورخہ 30دسمبر 2020کوشائع خبربعنوان ” نیب تحقیقات پر کنٹرولز جنرل اکاؤنٹس خرم ہمایوں نے خودکشی کر لی” کی تردید کر تے ہوئے متعلقہ خبر کو بے بنیا د، من گھڑت، گمراہ کن اور جنگ گروپ کی طر ف سے نیب کے خلاف جاری پراپیگنڈہ مہم کے تسلسل کا حصہ قرار دیتے ہوئے خرم ہمایوں کی نیب کی وجہ سے خودکشی کے تاثر کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزنامہ جنگ نے مورخہ 30دسمبر 2020کو روزنامہ دی نیوز میں شائع خبر میں نیب کے موقف کو صحافتی بددیانتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف یکسر تبدیل کر کے شائع کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے روزنامہ جنگ اور روزنامہ دی نیوز کے آج مورخہ 30دسمبر 2020 کے اخبارات بطور ثبوت معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت ریفرنس پرعملی طور پر اثر انداز ہونے اور حقائق کو مسخ کرنے کی بنیاد پر قانون کے مطابق کاروائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں قانو ن اپنا را ستہ خود اختیار کرے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق خرم ہمایوں بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدہ پر تعینات تھے۔نیب کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بد عنوانی کی شکایاتمعزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق کے سیل سے بحوالہ نمبرHRC No.16792-S of 2013، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی طرف سے 2013 جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اس وقت کے سیکرٹری نے سرکاری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بد عنوانی کی نیب کو شکایت ریفر کیں۔ جن پر نیب نے قانون کے مطابق 2014میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بد عنوانی کے کیس میں تحقیقات کا آغاز کیا۔نیب تحقیقات جناب جسٹس جاوید اقبال کے 2017میں نیب چئیرمین کا عہدہ سنبھالنے سے کئی سال پہلے شروع ہو چکی تھیں۔نیب نے خرم ہمایوں کو قانون کے مطابق اپنا موقف دینے کے لیئے 23-07-2018 کو تقریباََ 2سال پہلے نیب راولپنڈی میں بلایا اور ان کا بیان ریکارڈ کیا۔نیب راولپنڈی میں خرم ہمایوں کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھا گیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب نے مئی 2020 میں تقریباََ 7ماہ پہلے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بد عنوانی سے متعلق19ملزمان کے خلاف معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں 1.467ارب روپے مالیت کا ریفرنس دائر کیا جو کہ اس وقت زیر سماعت ہے۔جہاں پر خرم ہمایوں نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے متعلق کوئی درخواست دائر نہیں کی تھی۔
نیب پاکستان کا انسداد بد عنوانی کا انسان دوست قومی ادارہ ہے جس کی کار کردگی کا اعتراف معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہ ا ہے۔نیب چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب میں پیش ہونے والے ہر شخص کی عزت نفس کا ہمیشہ خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے۔ نیب ہمیشہ اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے کے لئے پر عزم ہے۔ نیب اس تاثر کو سختی سے مسترد کرتا ہے کہ خرم ہمایوں نے نیب تحقیقات کی وجہ سے خودکشی کی کیونکہ ان کے خلاف نیب میں اس وقت کوئی تحقیقات جاری نہیں۔نیب نے خرم ہمایوں (مرحوم) کو گزشتہ تقریباََ دوسال سے کبھی نیب میں طلب نہیں کیا اور نہ ہی اس کی ضرورت محسوس کی گئی جبکہ ریفرنس معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں قانو ن کے مطابق زیر سماعت ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ 24نیوز چینل نے مورخہ 29دسمبر 2020کو بریکنگ نیوز میں خبر دی تھی کہ خرم ہمایوں نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خود کشی کی (ذرائع(جبکہ روزنامہ ڈان نے اپنی 30دسمبر کی اشاعت میں بعنوانGovernment official commits suicide” "Senior دی تھی کہ ایس پی صدرراولپنڈی ضیا ء الحق نے بتایا کہ سینئر سرکاری افیشل نے گھریلو مسائل کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا۔