سری نگر ، 30 دسمبر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے بدھ کے روز پلوامہ ضلع میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) یوتھ صدر وحید پارا کی رہائش گاہ سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی پولیس کے کاؤنٹر انٹلیجنس ونگ کے متعدد افراد نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات پر تلاشی لے رہے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ کچھ بینک لین دین کے سلسلے میں تلاشی لی جارہی ہے۔ پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے بہانے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل کی دو خواتین ممبروں کوٹنگمرگ تھانے لےجایا گیا۔
0 1 Less than a minute