اہم خبر

کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکا، 3 غیرملکی جان سے گئے، 17 زخمی

کراچی ایئرپورٹ کے سگنل کے قریب زوردار دھماکا ہوا جس میں 3 غیر ملکی ہلاک اور 17 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے 2 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں میں آگ لگ گئی، اطلاع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس، جمشید روڈ کے قریب بھی سنی گئی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر تمام سہولیات محفوظ ہیں۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سگنل کے قریب اچانک دھماکا ہوا، ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا آئل ٹینکر میں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کے قریب تین چار گاڑیوں میں آگ لگ گئی، ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button