اہم خبرپاکستان

ترکی اور پاکستان یک جان دو قالب ،شہباز شریف

اے پی پی اردو نیوز سروس
اہم ترین—وزیراعظم ۔۔۔مبارکباد
پاکستان اور ترکیہ یکجان دو قالب ہیں،دونوں ممالک معاشی، تزویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں،ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نےترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترکیہ کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئےکہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ یکجان دو قالب ہیں،دونوں ممالک معاشی، تزویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں،ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترکیہ کی قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی،ہماری بہادر مسلح افواج نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں چار دن میں دشمن کو بھرپور سبق سکھایا،ترکیہ نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کی ،پاکستان بھی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو ترکیہ کے 102 ویں یوم جمہوریہ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،وفاقی وزراء، گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ترکیہ کے قومی دن پر آج اسلام آباد میں ترکیہ اور پاکستان کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیہ کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے،کمال اتاترک نے جدید ترکیہ کی بنیاد رکھی،ترک صدر رجب طیب اردوان دنیا میں ترقی، استقلال اور قیادت کی روشن مثال بن چکے ہیں،ترک صدر کی غیر معمولی قیادت کے باعث ترکیہ جدت، تہذیب اور ثقافت کا امتزاج بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات قریبی مذہبی و ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں، پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ محبت اور خلوص کا رشتہ ہے، ترکیہ کے ساتھ ہمارے تعلقات صدیوں پرانے ہیں، تحریک خلافت میں برصغیر کے عوام اور ہمارے آباؤ اجداد نے بھرپور حصہ لیا تھا ۔وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان اور بھارت کے دوران چار روزہ جنگ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں ہماری بہادر مسلح افواج اور ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی قیادت میں ہماری پاک فضائیہ نے دشمن کو بھرپور سبق سکھایا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور جنگ کے دوران ترکیہ کی قیادت چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی،یہ بھائی چارہ اور دوستی ہے۔وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، دونوں ممالک معاشی، تزویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہے ہیں،ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا اور پھر اس کے بعد میں نے انقرہ کا دورہ کیا،پاکستان اور ترکیہ کا اس بات پر مکمل اتفاق ہے کہ ہم ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ جنگ ہو،تباہ کن زلزلہ ہو یا سیلاب ترکیہ پاکستان کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے،2005ء کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں صدر طیب اردوان نے پاکستان کو پیشکش کی کہ جو کچھ بھی آپ کو چاہیئے ہم دینے کے لیے تیار ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ 2010ء کے تباہ کن سیلاب کے دوران اظہار یکجہتی کے لئے ترک صدر رجب طیب اردوان پاکستان آئے، ترکیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر امداددی ،پنجاب اور سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہسپتال، تعلیمی ادارے اور گھر تعمیر کرائے، ترکیہ نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے، پاکستان بھی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے موقف کی حمایت کرتا ہے، ہم ہمیشہ کے لیے بھائی اور دوست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عرفان نزیر اوگلو نہ صرف ترکیہ بلکہ پاکستان کے بھی سفیر ہیں۔قبل ازیں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نزیر اوگلو نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

C:ahc-msf/P:ahc/L:waa/R:waa

C:21:57/P:22:50/L:22:52/R:23:00
LOGNO: 467
23:00:33 2025-10-29
version: 0

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button