
خیبرپختونخوا میں ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 7 خوارج ہلاک، جبکہ کیپٹن سمیت 6 جوان جام شہادت نوش کیا۔ نے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ISPR( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے دوگر میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کیخلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایاسکیورٹی فورسزکی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آرISPR کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن نعمان سلیم سمیت 6 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا، شہدا میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجازعلی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن نعمان سلیم ایک بہاد
ر نوجوان میڈیکل آفیسر تھے، کیپٹن نعمان محاذ پر میڈیکل خدمات انجام دینے کے ساتھ دلیرانہ اندازمیں لڑے اور جامِ شہادت نوش کیا۔



