اہم خبر

مودی نے مقبوضہ جموں کشمیر میں میڈیا کی آزادی پر پابندی عائد کردی ہے: دیویندر سنگھ

نئی دہلی ، 28 دسمبر : آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں و کشمیر سوشل پیس فورم کے چیئرمین دیویندر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ ہندوستان کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان بھر میں بھی میڈیا کی آزادی پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

دیویندر سنگھ بہل نے دہلی میں احتجاج کرنے والے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ در حقیقت ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان سے تمام اقلیتوں کو ختم کرنے اور ملک کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنے کے لئے ہندتو کے آر ایس ایس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مودی حکومت ہر طرح کے جابرانہ ہتھکنڈوں کو استعمال کررہی ہے۔

اس موقع پر کسانوں نے ہندوستانی حکومت اور مودی میڈیا کے خلاف اور کسانوں کے حق میں نعرے لگائے۔

دیویندر سنگھ بہل کی سربراہی میں پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پچھلے دو ہفتوں سے دہلی میں ہندوستانی حکومت کے خلاف کسانوں کے دھرنے احتجاج میں حصہ لے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button