اہم خبر

پہلا ٹیسٹ میچ، نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 101 رنز سے شکست،فواد عالم کی سنچری رائیگاں

ماونٹ منگنوئی: دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دےد ی،فواد عالم کی سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کےکپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،محمد رضوان ٹیسٹ میچز میں پاکستان کے 33 ویں کپتان بن گئے۔ میچ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں431 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن 129 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ بی جے واٹلنگ 73، راس ٹیلر 70 اور ہینری نکولس 56 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز 30 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا ،صرف 80 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، شان مسعود10، عابد علی25، محمد عباس اور اظہر علی5،5حارث سہیل3 جبکہ فواد عالم نے 9 رنز بنائے۔
اس موقع پر کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف نے کوئی ٹیم کو سنبھالا اوردونوں نے 107 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی اور کپتان محمد رضوان 71 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ تاہم فہیم اشرف ڈٹےرہے اور انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا جس کی بدولت پاکستان فالو آن سے بچ گیا، انہوں نے 15 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 91 رنز بنائے، جبکہ یاسر 4 اور شاہین آفریدی 6 رنز بنا سکے۔اس طرح پوری قومی ٹیم 239 رنز پر آؤٹ ہو گئی،نیوزی لینڈ کو 192 رنز کی برتری حاصل ہے۔
کیویز کی جانب سے جیمیسن نے 3 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی،ٹم ساؤتھی، بولٹ اور ویگنرنے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تاہم کیویز نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز اپنی دوسری اننگز سے کیا تو نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے 111 رنز کی شاندار اووپنگ شراکت داری قائم کیادونوں نے بالترتیب 53 اور 64 رنز بنائے،کپتان کین ولیم سن 21 نیکولس 11، واٹلنگ 5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کیویز نے اپنی دوسری اننگز 180 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3 جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
373رنز کے تعقب میں پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا اور دونوں اوپنر بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ 37 کےمجموعی اسکور پر حارث سہیل بھی 9 رنز بنا کر چلتے بنے۔ قومی ٹیم نے آخری روز کے کھیل کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز سے کیا تو اظہرعلی 75 کے مجموعی اسکور پر 38 رنز بنا کر چل دیے۔ اس موقع پر کپتان محمد رضوان اور فواد کے مابین شاندار165 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور قومی ٹیم نے میچز کو ٹیسٹ کی جانب دھیکیل دیا تاہم 60 رنز بنا کر محمد رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی قومی ٹیم ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گئی ، فواد عالم 102 رنزبنا کر آؤٹ ہو ئے ، انہوں نے 11 سال بعد سنچری اسکور کی،فہیم اشرف 19 ،یاسر شاہ0،محمد عباس 1 اور نسیم شاہ بھی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس طرح میچ ختم ہونے سے 4 اوور قبل پوری ٹیم 271 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔اور دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دےد ی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیم ساؤتھی، بولٹ، جیمسن،واگنر،اورسینٹنر نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے،دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button