پاکستان

کوئٹہ: پولیو ٹیم پر فائرنگ، سکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں انسداد پولیو مہم جاری تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے ٹیم پر حملہ کر دیا۔
ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button