گردونواح

ویلڈن وزارت اطلاعات۔9مئی پر شہداء اور فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کامیاب پروگرام

اسلام آباد: سانحہ 9مئی اصل میں تھا؟ کیا اسکا اندازہ آپ اس بات سے لگالیں کہ پاکستان اسے سرکاری طور پر یوم سیاہ کے طور پر منارہا ہے ،اگر پاکستان تحریک انصاف یا عمران خان یہ سوچ رہے ہیں کہ وہ پراپیگنڈہ اور سوشل میڈیا پر پینترے بدل کر 9مئی کو ہونیوالے جرائم کی سزا سے بچ نکلیں گے تو یہ ان کی حماقت ہے ۔9مئی کو جس طرح سے سرکاری انداز میں منایا گیا اس طرح ریاست نے 16دسمبر کو ہونیوالے سانحہ اے پی ایس کو بھی منایا ،اس کا مطلب یہ ہوا کہ ریاست اور اسکے اداروں خاص کر اسٹیبلشمنٹ نے 9مئی کو نہ صرف سنجیدگی سے لیا ہے بلکہ اس کو ریاست کیخلاف سازش اور بغاوت سے بھی گردانا ہے ۔تجزیہ کار سوچ کی اس تبدیلی کے بعد عمران خان اور ان کے ہاڈ لائنر ساتھیوں کا مستقبل کچھ اچھا نہیں دیکھ رہے، اوپر سے 9مئی کے دن پاکستان تحریک انصاف نے دنیا بھر میں فوج کیخلاف ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے ہیں،جن میں سے اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ ان کی فنڈنگ را یا ملک دشمن قوتوں نے کی ہوگی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات ،وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ ،سیکرٹری شاہیرہ شاہد ،میڈیا کوارڈینیٹر بدر شہباز اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے جس طرح سے ایک زبردست پروگرام کرکے شہدا پاکستان ،ریاست پاکستان اور فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کیا، اسکی مثال نہیں ملتی ،اس حوالے سے وفاقی وزارت اطلاعات کی ٹیم کی سربراہی مبشر حسن اور میڈیا کوارڈینیٹر بدر شہباز نے کی ۔اس پروگرام کی اچھی بات یہ رہی کہ وزیراعظم شہباز شریف ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت حکومتی مشینری موجود تھی، جبکہ آئی جی اسلام آباد علی رضوی کے خطاب نے بھی 9مئی کی سنگینی کے حوالے سے قوم کو آگاہی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button