کھیل

پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے پاک بھارت ٹیموں کا مقابلہ ڈراپ اِن پچز پر کرانے پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔اسٹار اسپورٹس کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے 9 جون کو ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ڈراپ اِن پچز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایماندارانہ طور پر پچ کیوریٹرز بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ یہ پچ کیسا برتاؤ کرے گی! کتنا چلے گی اور کتنا باؤنس ملے گا؟۔انہوں نے کہا کہ پچ سے متعلق نتیجہ اصل معنوں میں پریکٹس گیمز کے دوران معلوم ہوگا کہ پچ کس طرح کھیل رہی ہے، وارم اَپ میچز ٹیموں کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا، یہ اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت 8 میچز کی میزبانی کرے گا، جہاں 34 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گجائش موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button