پاکستان

احمد فرہاد کے کیس میں عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو اور پارلیمان اپنی ذمہ داری شعور کے مطابق ادا کریں انہیں کہیں سے ہدایات لینے کی ضرورت نہیں، شاعر احمد فرہاد کا مقدمہ عدالت میں ہے مجھے عدالتی ریمارکس پر حیرت ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دکھ کی خبر ہمسایہ ملک ایران سے موصول ہوئی ہے، ہیلی کاپٹر حادثے پر پوری قوم رنجیدہ ہے، وزیراعظم آج ایرانی سفارت خانے میں بھی تشریف لے جا رہے ہیں، ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں تعاون سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا، پوری پاکستانی قوم تکلیف کے اس وقت میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا سے متعلق بل لانے کی خبریں آرہی ہیں بل پر وزیراعظم نے کابینہ کی مشاورت سے کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، سوشل میڈیا کے بہت سے استعمال ہیں جن کا طریقہ کار ہونا چاہیے اس لیے تنقید کرنے والے ایک دفعہ پورا پیکیج (قانون) پڑھیں، بل میں کوشش کی گئی ہے کہ کوئی زیادتی نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے ایشو پر بھی آج کل بات ہو رہی ہے، لاپتا افراد کے معاملے پر کچھ کام رہتا تھا کہ سابق حکومت کا دور ختم ہوگیا، پچھلے چار دہائیوں سے پاکستان کو لاپتا افراد کا ایشو درپیش ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سماعت کے دوران کس طرح کے ریمارکس آرہے ہیں، آئین پاکستان نے اختیارات کی تقسیم کے کچھ اصول واضح کردئیے ہیں آئین پاکستان کے مطابق ہر ایک کو اپنا کام کرنا ہے، انتظامیہ کا کام ہے جان و مال کی حفاظت کرے حقوق پامال ہوں تو پھر عدالتوں کا کام ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button