پاکستانکاروبار

ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے 4 ٹیکنیکل کمیٹیاں بنادیں

ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلیے 4 ٹیکنیکل کمیٹیاں بنادیں

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے ٹیکس سسٹم ڈیجیٹائزیشن پراجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے 4 تکنیکی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں۔کمیٹیاں کنسلٹنٹ فرم کو ٹیکنیکل ان پٹ فراہم کریں گی، کمیٹیوں کے ٹرمز آفس ریفرنسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ سپلائی چین ڈیجیٹائزیشن کے لیے IRSارکان میں عباس احمد میر، عبدالجواد، ظہیر قریشی، اقبال خان، منیر احمد چوہدری، خالد سلطان، قیوم رانی، احمد شکیل، عبدالرحمان اور فہیم احمد شامل ہیں۔ محمد سلیمان، بلال قاسم، مس سجل، فیضان زیدی اور محمد اشرف پر مشتمل تیسری دس رکنی کمیٹی کاروباری عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔اس میں ارشاد حسین، جبران مسرور، جاوید اقبال، آصف رشید، اظہر جہانگیر، نفیسہ بانو، بلال ضمیر، زہرہ فاروق اور مہوش خان شامل ہیں جبکہ چوتھی سات رکنی کمیٹی تھرڈ پارٹی ڈیٹا انٹیگریشن، ڈیٹا اینالیٹکس اور سی آر ایم کے لیے قائم کی گئی تھی۔ ان میں یاسمین یوسف، عمر ریاض، رافعہ الیاس، مسعود گرسی، بینش عروج، عثمان راشد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button