پاکستانکاروبار

مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کو عید سے قبل ایک اور تخفہ ،مرغی کا گوشت سستا ، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ مقرر

مہنگائی کی چکی میں پس رہے عوام کو عید سے قبل ایک اور تخفہ ،مرغی کا گوشت سستا ، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ مقرر

لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا جب کہ انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کی نئی قیمتیں بھی مقرر کر دیں۔ گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہوئی، گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا، برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت کی نئی قیمت 416 روپے مقرر کر دی گئی، زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 276 روپے ہے۔ ریٹیل ریٹ 287 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخ بھی جاری کر دیے ہیں۔ سرکاری قیمتوں کی فہرست کے مطابق پہلے درجے کا پیاز 100 روپے فی کلو، آلو 75 روپے فی کلو، ٹماٹر 40 روپے فی کلو اور ہری مرچ 95 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button