کاروبار

مئی کے دوران آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی،،خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

مئی کے دوران آٹے، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی،،خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد: مئی 2024 کے دوران ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی اوسط قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مئی 2024 میں ملک میں ایک لیٹر سرسوں کے تیل کی اوسط قیمت 495.43 روپے ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.88 فیصد کم ہے۔مئی میں ڈالڈا کوکنگ آئل کی 5 لیٹر اوسط قیمت 2652.29 روپے ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 0.69 فیصد کم ہے۔ مزید یہ کہ ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں رواں کیلنڈر سال کے پہلے پانچ مہینوں میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جنوری سے مئی کے دوران ملک میں یوریا کی کھپت 2,55,000 ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے۔ دوسری جانب مئی کے دوران ملک میں آٹے کی قیمت میں 29.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button