پاکستانگردونواحموسم

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی،کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی،کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم رات کے وقت راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال۔منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، بہاولنگر، قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، خیبر، پشاور، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام کے وقت لسبیلہ، آواران، بیلہ، خضدار، ژوب اور بارکھان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button