پاکستانتازہ ترینگردونواحموسم

ملک بھرکے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،کب تک سلسلہ جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

ملک بھرکے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،کب تک سلسلہ جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

وفاقی دارالحکومت سمیت لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ بارش کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔پنجاب میں مون سون کا چوتھا سپیل جاری ہے، ٹھنڈی ہواؤں اور آسمان پر گہرے بادلوں نے صوبے کے مختلف شہروں میں چند مقامات پر ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار بنا دیا۔لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے بعد گرمی سے مرجھائے جانے والے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے جب کہ ایبٹ روڈ، مال روڈ، لکشمی چوک، انار کلی بازار، شالیمار، گڑھی شاہو، مال روڈ، کینال روڈ، ہربنس پورہ، ساندہ، قرطبہ چوک، وارث روڈ، اسلام پورہ اور گردونواح میں بادل برسے، بارش کے دوران لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں شکر گڑھ، گجرات، کامونکی اور شیخوپورہ میں بادل جم گئے جبکہ ملکہ کوہسار مری میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button