پاکستانگردونواحموسم

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، بلوچستان اور زیریں سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ مزید بارش کا امکان ہے، اس دوران بالائی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مردان، نوشہرہ، صوابی، ہری پور، خیبر، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان، راولپنڈی، مری، گلیات۔، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، پاکپتن، وہاڑی، خانیوال، ملتان، میں موسلادھار بارش ہوئی۔ قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، حافظ آباد، فیصل آباد اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button