کھیل

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی سی سی کے وفد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی ہے۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفد نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی کے وفد نے محسن نقوی سے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔ملاقات میں سیکیورٹی انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام ہر صورت مکمل کیا جائے گا، تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا پاکستان میں انعقاد اعزاز کی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button