وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق نان ٹیکس آمدنی اور براہ غیر ملکی سرمایہ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ برآمدات سمیت درآمدات، ایف بی آر محصولات، ترسیلات زر،برآمدات، اور بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال اب تک ترسیلات زر 11.9 فیصد اضافے سے 10.6 ارب ڈالر ریکارڈکی گئی ہیں۔ملکی برآمدات 32.2فیصد اضافے سے 9.7ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئ ہیں جبکہ ملکی درآمدات 66.3فیصد اضافے سے 23.5ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 13.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیاہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5.1 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا4.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 4فیصد کمی سے 662.1 ملین ڈالر رہی،پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں مثبت رجحان کے ساتھ 60.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 23 نومبر تک 22 ارب 98 کروڑ ڈالر سے زائد ہوگئے،ڈالر کی شرح تبادلہ 174.30 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔وزارت خزانہ کے مطابق 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو 36.8 فیصد اضافے سے 1843ارب روپے رہا، جولائی میں نان ٹیکس آمدنی 27.4 فیصد کمی سے 249ارب رہی ۔رپورٹ کے مطابق4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کی مد میں 392.7ارب روپے منظورکئے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 3 ستمبر تک میں مالیاتی خسارہ بڑھ کر 438 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔جولائی تا اکتوبر مہنگائی کی سالانہ شرح 8.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اکتوبر میں مہنگائی کی ماہانہ شرح 9.2فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق زرعی قرضے 6.5 فیصد اضافے سے 381.3ارب روپے کی سطح پررہے جبکہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی تا ستمبر میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
0 0 1 minute read