نوجوان کرکٹرز نے ساجد خان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیںبنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹر ساجد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں بے حد خوشی ہے۔پشاور پہنچنے کے بعد اپنی کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر ساجد خان کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔کرکٹر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ محنت کرنی چاہیے، محنت کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی۔
یہ بھی پڑھیں
ساجد خان نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ برابر کردیا
ڈھاکا ٹیسٹ: ساجد خان نے بنگلادیش کی کمر توڑ دی، 6 وکٹیں لے اڑے
انہوں نے بنگلادیش میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا جب کہ اس موقع پر نوجوان کرکٹرز نے ان کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔ خیال رہے کہ اسپنر ساجد خان نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور بنگلادیش کے کسی بیٹر کو زیادہ دیر کریز پر رکھنے کا موقع ہی نہیں دیا، ساجد خان نے 12 وکٹیں اپنے نام کی تھیں۔
0 0 1 minute read