اہم خبرپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:جماعت اسلامی کادھرنا،قافلے پہنچنا شروع، اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی

اسلام آباد:جماعت اسلامی کادھرنا،قافلے پہنچنا شروع، اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے دھرنے اور مظاہروں کے باعث اسلام آباد میں آج دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ داخلی راستے جزوی طور پر بند تھے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آج اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ جس میں شرکت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئی ہے، اسلام آباد کی مرکزی شاہراہیں، سرینہ چوک، شاہراہ دستور اور فیض آباد کو کنٹینرز لگا کر بلاک کردیا گیا۔شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عوامی جلوسوں پر بھی پابندی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں آج سے 3 روز کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 26 جولائی بروز جمعہ سے 28 جولائی بروز اتوار تک ہو گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موجودہ حالات میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔فیض آباد سے مری جانے والی سڑک بھی بند کردی گئی ہے، پیرودھائی اور فیض آباد سے سڑک کا ایک ٹریک بند کردیا گیا ہے، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button