پاکستانگردونواحموسم

گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

گرج چمک کیساتھ مزید بارشیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک کے دیگر حصوں سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ننکانہ صاحب، مریدکے اور گردونواح، فاروق آباد، نارووال، نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں تیز بارش، پسرور میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا، ملکوال اور گردو نواح میں بارش ہوئی۔ آندھی کے ساتھ بارش، ڈسکہ اور منڈی بہاؤالدین میں بارش، گجرات میں تیز آندھی اور بارش سے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے۔ لاہور شہر میں گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث گرمی اور نمی میں کمی ہوئی جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔. محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر میں فضائی آلودگی میں کمی کے باعث لاہور دنیا کا 5واں آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 122، ڈی ایچ اے 174، انجینئرنگ سروس 153، ایل اے ایس 127 جبکہ ٹھوکر نیاز باغ میں آلودگی 124 ریکارڈ کی گئی۔. محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور نمی کی شدت برقرار رہے گی۔ اسلام آباد، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button