پاکستانتازہ ترین

عمران خان کے آرمی چیف کے نام پیغام کوئی اہمیت نہیں، رانا ثنااللہ کے بیا ن نے کھلاڑیوں پر سکتہ طاری کر دیا

عمران خان کے آرمی چیف کے نام پیغام کوئی اہمیت نہیں، رانا ثنااللہ کے بیا ن نے کھلاڑیوں پر سکتہ طاری کر دیا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا آرمی چیف کے نام مبینہ پیغام دیر سے آیا ہے اور اس پیغام کی کوئی اہمیت نہیں۔واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پیغام دیا ہے کہ موجودہ حکومت پاک فوج اور پی ٹی آئی میں محاذ آرائی کرنا چاہتی ہے۔ ہےراولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمر ایوب نے کہا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، عوام نئے انتخابات کی تیاری کریں۔ کنول شوزب نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے عمران خان کے سامنے سفارشات رکھ دی ہیں جس پر عمران خان نے اطمینان اور تسلی کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ اسد قیصر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت دسمبر تک حکومت بنانے کی پوزیشن میں آجائے گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ‘اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ کچھ چیزیں اس طرح کی جا رہی ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ فلاں ایجنڈا پورا کریں گے، لیکن ایسا

نہیں ہوگا۔ ‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button