دنیا

کینیڈا، پہاڑی قصبے جیسپر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

کینیڈا، پہاڑی قصبے جیسپر کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

کینیڈا کے مغربی پہاڑی قصبے جیسپر کا نصف سے زیادہ حصہ جنگل کی آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ 25 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی فائر فائٹرز کے علاوہ 400 غیر ملکی فائر فائٹرز کو بلایا گیا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ جیسپر نیشنل پارک میں لگنے والی آگ کی تصاویر دل دہلا دینے والی ہیں۔دوسری جانب کیلیفورنیا کے شمالی جنگلات میں بھی آگ پھیل گئی ہے۔آگ نے 70 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبہ کو لپیٹ میں لے لیا، آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button