پاکستانتازہ ترین

زمین کے تنازع پر تصادم میں 10 افراد جاں بحق اور 55 زخمی،واقع پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟ جانیں

زمین کے تنازع پر تصادم میں 10 افراد جاں بحق اور 55 زخمی،واقع پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟ جانیں

ضلع کرم میں زمین کے تنازع پر تصادم میں 10 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوگئے۔ضلع کرم کے مختلف مقامات پر زمین کے تنازع پر جھڑپیں آج تیسرے روز میں داخل ہوگئیں، فریقین ایک دوسرے کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہے ہیں، رات گئے پاراچنار شہر پر ایک درجن میزائل داغے گئے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق اور 55 زخمی ہوچکے ہیں۔
پولیس کے مطابق جھڑپیں بوشہرہ، دیندر، بالاش خیل، ہر کلے، پیوار اور شپینا شگا گڈو میں جاری ہیں، جب کہ کرم ضلع میں 4 مقامات پر انتہائی تیزی سے فائرنگ کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود کے مطابق ہنگو اور اوکرزئی سے گرینڈ جرگہ کے ارکان جنگ بندی کے لیے پہنچ گئے ہیں، جنگ بندی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب پاراچنار کی مرکزی شاہراہ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جب کہ مین روڈ پر سینکڑوں سبزی گاڑیاں کھڑی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button