چین کے صدر شی جن جنپگ نے رواں ہفتے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں چائینہ سونگ ژنگ لنگ فاؤنڈیشن کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران (CSCLF) فائونڈیشن کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ فائونڈیشن کے نام خط میں صدر شی جنپنگ نے فاؤنڈیشن پر زور دیا کہ وہ اندرون اور بیرون ملک چینی قوم کے تمام بیٹوں اور بیٹیوں کی یکجہتی کے فروغ کے لیے نئے اور زیادہ سے زیادہ تعاون کو متحرک انداز میں فروغ دیں۔چینی صدر شی جنپنگ نے اندرون اور بیرون ملک زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی جنہوں نے فاؤنڈیشن کے قیام کے مقاصد کے حصول کے حوالے سے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے۔فائونڈیشن کے نام خط میں صدر شی جنپنگ نے واضح کیا کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران، CSCLF نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (CPC) کی قیادت میں مادام سونگ چنگ لنگ کے بلند جذبے کو آگے بڑھایا اور دوستانہ بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے، آبنائے تائیوان میں باہمی تبادلوں کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی علاقوں اور نوجوانوں کی تعمیر وترقی سے متعلق پروگراموں کے حوالے سے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ صدر شی جنپنگ نے اس حوالے سے امید کا اظہار بھی کیا کہ CSCLF مادام سونگ کے "ہمیشہ پارٹی کو ۔متحد رکھنے کے یقین کو جاری و ساری رکھے گا، عوام سے دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دے گا، اور چین کے پرامن اتحاد کو آگے بڑھائے گا، اس کیساتھ ساتھ نوجوانوں کی تعمیر وترقی میں سہولت فراہم کرنے کے عمل کو کامیابی سے جاری رکھا جائیگا۔ قور مفاد عامہ کی سرگرمیوں کو فروغ دے جو ان عوامل کو موثر انداز میں جاری رکھے گا۔ مئی 1982 میں قائم کی گئی اس فائونڈیشن کا نام ڈاکٹر سن یات سین کی اہلیہ سونگ چنگ لنگ کے نام پر رکھا گیا، بیجنگ میں قائم فاؤنڈیشن بین الاقوامی اور آبنائے کراس میں باہمی تعاون کے تبادلوں اور بچوں اور نوعمروں کی فلاح و بہبود پر امور جاری رکھنے کے عوامل پر مرکوز ہے۔ سن یات سین، ایک عظیم چینی قومی ہیرو اور محب وطن ہیں جو چین کے جمہوری انقلاب کے علمبردار سمجھے جاتے ہیں۔
0 0 1 minute read