اہم خبر

سی ڈی اے میں ڈائریکٹر ہاوسنگ فراز ملک کو کیوں ہٹایا گیا؟

  • اسلا م آباد(غزنوی رپورٹ ) وفاقی ترقیاتی ادارے ” سی ڈی اے” کے شعبہ ہائوسنگ سوسائٹیز میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور غفلت برتنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ہائوسنگ سوسائٹیز کی حد بندیوں میں غفلت برتنے پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے احکامات پر سی ڈی اے کے خفیہ سیل نے انکوائری کرنے کے بعد اپنی سفارشات متعلقہ شعبہ کو ارسال کی تھیں جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر خفیہ سیل وحید عباس بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ سوسائٹیز مس بینش جاوید کو سی ڈی اے ایمپلائز سروس رولزکی کی شق نمبر8,5کے تحت نوکری سے معطل کردیا گیا ہے جبکہ دوران معطلی یہ ڈپٹی ڈائریکٹر بینش جاوید کو ان کی مارات بھی دینے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے ایک اور ڈپٹی ڈائریکٹر فراز ملک کو عہدے سے ہٹا کر ایچ آر ڈی میں فوری رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے دونوں نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کردئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند ماہ قبل ڈپٹی کمشنر اسلا م آباد حمزہ شفقات کی جانب سے ایک سوسائٹیز کے حوالے سے انکوائری کررہے تھے جس میں سی ڈی اے کی ہائوسنگ سوسائٹیز میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر بینش جاوید کی جانب سے ہائوسنگ سوسائٹیز کی حد بندیوں میں انتہائی غفلت اور لاپروہی پائی گئی تھی جس کی بنا پر ڈپٹی کمشنر اسلا م آباد نے سی ڈی اے کو اس حوالے سے بذریعہ مراسلہ آگاہ کیا تھا جس کے بعد چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے مذکورہ افراد کیخلاف فوری انکوائری کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے جبکہ انکوائری مکمل کرکے رپورٹ چیئرمین کو ارسال کی گئی تھی ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چند روز قبل سی ڈی اے ہیڈ کواٹر میں ہونیوالی میٹنگ کے دوران بھی چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے بینش جاوید کی معطلی کے حوالے سے دیگر افسران کو آگاہ بھی کردیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز خفیہ سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ بی پی ایس18مس بینش جاوید کی معطلی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ بی پی ایس 18کو ایچ آر ڈی میں رپورٹ کرنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ہیں جبکہ اس حوالے سے سی ڈی اے کے متعدد افسران سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے اس معاملہ سے مکمل طور پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button