راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی نیشنل میراتھن ریس 2021ء کی بھرپور تیاریاں شروع، ریس 10جنوری کو صبح دس بجے ٹی چوک روات سے شروع اور لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں اختتام پذیر ہوگی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی نے بتایا کہ راولپنڈی نیشنل میراتھن ریس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق کی خصوصی ہدایت پر کیا جارہا ہے اوراس کی نگرانی بھی ڈی سی راولپنڈی خود کر رہے ہیں جبکہ ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظرشاہ کی رہنمائی میں اسسٹنٹ ڈی ایس اور ملک محمدساجد اعوان، اسسٹنٹ ڈی او سپورٹس سعید احمد،تحصیل سپورٹس آفیسر عثمان شریف، ڈائریکٹر میراتھن ریس واتھلیٹکس کوچ محمداعجاز، شفقت اللہ نیازی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کاعملہ دن رات تیاریوں میں مصروف ہے۔میراتھن ریس کی کامیابی کیلئے یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے صدر زاہداعوان، نائب صدر عرفان خان اوران کی ٹیم بھرپور تعاون کررہی ہے۔میراتھن ریس 3 کیٹگریز کے تحت ہوگی، اوپن کیٹگری 16 کلومیٹر ہوگی جس میں پہلی بیس جبکہ بلائنڈ اور انڈر 16دوڑ 6 ، 6
کلو میٹر ہوں گی جن میں پہلی دس، دس پوزیشن لینے والے اتھلیٹس کو پرکشش انعامات دئیے جائیں گے۔ میراتھن ریس کیلئے رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔
0 0 1 minute read