مانچسٹر( چودھری عارف پندھیر)صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے چیئرمین جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین اور برٹش ممبر پارلیمنٹ ایم پی جیمز ڈیلی کے سیکرٹری راجہ شہباز عارف کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، ملاقات میں مسئلہ کشمیر ، برطانیہ و یورپ میں کشمیر کے حوالے سے سرگرمیوں اور برٹش ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان نے اوروسیز میں مقیم کشمیریوں کی خدمات اور مسئلہ کشمیر کے لئے کوششوں کو بھرپور سراہا ۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ دیار غیر مقیم کشمیری ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ اوورسیز میں مقیم کمیونٹی نے تحریک آزاد کشمیری کے لئے سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کیا اور بلا تنخواہ سپاہی کے طور پر بھرپور جدو جہد کی ۔ اس موقع پر ملاقات میں موجود بری سے کنزرویٹو پارٹی کے رہنماء راجہ طارق محمود بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ برٹش ممبر پارلیمنٹ ایم پی جیمز ڈیلی کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے شریک چیئرمین بھی ہیں ۔ اس موقع پر برٹش ممبر پارلیمنٹ ایم پی جیمز ڈیلی کے سیکرٹری راجہ شہباز عارف نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کو ایم پی جیمز ڈیلی کی بطور ممبر پارلیمنٹ اور بطور چیئرمین کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیربرطانوی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مسئلہ کشمیر کے لئے کوششوں سے آگاہ کیا۔ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی میں قائم کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر گروپ کشمیریوں کے حق کی خود ارادیت کی حمایت کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ اس سے قبل بھی برطانوی پارلیمنٹ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی دو ڈیبیٹس کنزرویٹو پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں سے منعقد ہوئیں ۔ 2017ء میں پارلیمنٹ کے اندر کشمیر کے حق میں متفقہ تحریک بھی منظور کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال سے ایم پی جیمز ڈیلی اور ایم پی جیک برئیریٹن نے تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی سربراہی میں کشمیر کے حوالے سے متعدد سرگرمیوں میں شرکت کی۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنمائوں راجہ شہباز عارف اور راجہ طارق محمودنے آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان کو برطانیہ کے بری شہر کا دورہ کرنے اور مقامی کمیونٹی اور کنزرویٹو ایم پی سے ملاقات کی دعوت بھی دی۔ کنزرویٹو پارٹی کے رہنمائوں راجہ شہباز عارف اور راجہ طارق محمود نے بین الاقوامی سطح پر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی خدمات کے لئے خدمات کی ستائش کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ گذشتہ 20 سال سے برطانیہ اور کنزرویٹو پارٹی میں کام کررہے ہیں۔
0 0 2 minutes read