راولپنڈی: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی مختیار نے جام شہادت نوش کیا۔