اہم خبر

پی ٹی آئی راہنماء راجہ شیراز کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن

ھٹیاں بالا(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے پی ٹی آئی راہنماء راجہ شیراز کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو 24 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دے دی ھٹیاں بالا میں پی ٹی آئی راہنماؤں سید زیشان کاظمی سید تبریز کاظمی ٹھیکدار راجہ شیراز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوۓ محکمہ شاہرات کی ٹینڈرننگ میں حکومتی اھلکاروں کی بے مداخلت کی وجہ سے دوران ٹینڈر جان بوجھ کر تلخی پیدا کر کے بد امنی پھیلا کر اپنے مقاصد حاصل کیۓ گے اور ٹھیکداروں کو کمٹیشن سے باہر رکھا گیا راجہ عادل شیراز نے تحت قوائد اپنے فارم جمع کروانے کی کوشش کی تو ان کے فارم اٹھا کر مخصوص حکمران ٹھیکدار لابی نے اٹھا پھینک دیئے اور پری پلان کے تحت حکومتی فرمان کے تحت جھوٹی ایف آئی آر راجہ شیراز کے خلاف درج کی گئی جس کی ھم نہ صرف مزمت کرتے ھیں بلکہ انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کرتے ھیں کے وہ 24 گھنٹوں کے اندر راجہ شیراز کے خلاف سیاسی بنیادوں پر درج ایف آئی آر ختم کریں اس کے بعد پھر ھم سرینگر روڈ بند کر کے شدید احتجاج کریں گے ان راہنماؤں نے کہا ھم عمران کے سپاہی ھیں ڈرنے والے نہیں حکومت انتنا ھی کرے جتنا کل برداشت کر سکے انشاء اللہ آزاد کشمیر میں آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ھے موجودہ کرپٹ حکومت اور اس کرپٹ حکومت کے کرپٹ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان خاتمہ ضروری ھو گیا ھے ٹھیکدار راجہ شیراز نے اپنی وضاحت میں کہا کہ ٹینڈر فارم بھرنا اور جمع کروانے تمام رجسٹرڈ ٹھیکداروں کا حق ھے کسی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا لیگی کارکنان نے پلان کے تحت ٹھیکداروں کو ٹینڈر فارم جمع کروانے سے روکا اور وزیر اعظم کے سٹاف کا ایک ذمہ دار اس سارے عمل میں شامل رھا اور یہ سارا عمل حکومتی ایماء پر ھوا قانونی طور پر اگر کوئی گڑھ بڑھ ھوئی تھی تو اس کے خلاف مہتمم شاہرات اپنے لیٹر پیڈ پر لکھ کر انتظامیہ یا پولیس کو کاروائی کے لئے تحریک کرتے پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے براۓ راست ایف آئی کا درج ھونا ھی بدنیتی ظاہر کرتا ھے اس لئے ہمارا یہ بھی مطالبہ ھے کہ ان تمام ٹینڈرز کو منسوخ کرتے ھوۓ دوبارہ ٹینڈرز کال کیۓ جائیں تاکہ تمام اھل ٹھیکداروں کا ان میں حصہ لنے کا موقع ملے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button