اسلام آباد( ) پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے سابق چیئرمین الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر محمد اسلم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم ایک شفیق انسان سے محروم ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم نے ہمیشہ پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہمددری اور پیار کا رشتہ قائم رکھا تھا۔ پاکستان سویٹ ہوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں گے۔ اپنے تعزیتی بیان میں زمرد خان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر محمد اسلم مرحوم ایک زندہ دل انسان تھے انہوں نے ہمیشہ پاکستان سویٹ ہوم کی مدد کی ہے وہ شروع دن سے ہمارے ساتھ تعاون کرتے تھے آج و ہ اس دنیامیں نہیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ پاکستان سویٹ ہوم کی خدمات پر ان کو خران عقیدت پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم نے یتیم بچوں کی جس طرح سے خدمت اور حوصلہ افزائی کی ان کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ زمرد خان نے کہا کہ ڈاکٹر محمد اسلم کی وفات پر جہاں ان کا خاندان غم زدہ ہے وہی پاکستان سویٹ ہوم بھی ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ پاکستان سویٹ ہوم کے یتیم بچوں نے ڈاکٹر اسلم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔ ڈاکٹر محمد اسلم نے اپنی زندگی میں جس طرح سویٹ ہوم کے بچوں کے لیے خدمات پیش کیں ہم ساری زندگی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے رہیں گے۔زمرد خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد اسلم کی صحت کے شعبے میں بے پناہ خدمات تھیں وہ یتیموں اور بے سہارا لوگوں کو سہارا تھے اور ان لوگوں کے لیے ڈاکٹر اسلم ایک میسحا تھا۔ آ ج پاکستان سویٹ ہوم ان کی خدمات سے محروم ہو گیا ہے۔
0 0 1 minute read