اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں واقع سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 11زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹرز موڑ پر ایک تیز رفتار کوسٹر اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں میں 4 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں تصادم کے بعد تیز رفتار کوسٹر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسلام آباد کے پمزہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے 4 میں سے 3 افراد کی شناخت 54 سالہ گل خان ولد نور محمد، 44 سالہ عالم جان ولد جان محمد، 36 سالہ نسیم خان ولد ولی جان کے نام سے ہوئی جبکہ 35 سالہ شخص کی شناخت نہ ہوسکی۔