ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے آج بری امام میں صفائی مہم میں حصہ لیا اور اسلام آباد لیڈید کاؤنسل کے ساتھ کچرا جمع کرنے کے عمل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹائیگر فورس اور سکائوٹس کی ٹیموں کے ساتھ عملی طور پر صفائی مہم میں حصہ لیا۔
سی۔ ڈی۔ اے کی مدد سے بری امام میں ایک پائیدار نظام متارف کروایا گیا ہے جس کے تحت لوگ سی۔ ڈی۔ اے کے منتخب کردہ پوائنٹز پر کچرا پھینکیں گیں اور پھر سی- ڈی- اے اسے اٹھانے کی ذمہ دار ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر
مزید یہ کہ بری امام میں بھینسوں کے باڑوں کی خلاف آپریشن کیا جائے گا اور انہیں صفائی کا پابند کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ نامیاتی فضلے کو بائیو گیس میں تبدیل کرنے کے لیے پلانٹ لگانے کے لئے جگہ کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر سکائوٹس کے اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر سے حلف لیا اور انہیں سکائوٹس کا بیج بھی لگایا۔