کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان کو اڑھائی سال میں جتنا نقصان ہوا اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا،ہم آئین،جموریت اور عوام کے حقوق بچانے نکلے ہیں ضرور کامیاب ہونگے،10جنوری کو پی ڈی ایم کے جلسے کو میاب بنانے میں نصیر آباد ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن بھر پور کردار ادا کریں،یہ بات انہوں نے بدھ کو حسین گولہ کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ(ن) نصیر آباد ڈویژن کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہی۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد ملک میں حقیقی جمہوریت،پارلیمنٹ اور آئین کی با لا دستی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، معیشت کی بحالی ہے، گزشتہ اڑھائی سالوں میں عوام پر صرف اور صرف مہنگائی، بے روزگاری، معاشی و سماجی زبوں حالی کے بم گرائے گئے عوام تبدیلی سرکار کی تبدیل چاہتی ہے جو پی ڈی ایم کے ذریعے ہی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ 10جنوری کو نصیر آباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے کارکن نصیر آباد کے جلسے میں بھر پور شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں اور ثابت کریں کہ بلوچستا ن کے کونے کونے میں مسلم لیگ(ن) موجود ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کے لئے پی ڈی ایم تحریک کی کامیابی اور حکومت کا گھر جانا ناگزیر ہے پی ڈی ایم ملک میں حقیقی جمہوریت قائم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریگی بلوچستان کے سیاسی بلخصوص مسلم لیگ(ن) کے کارکن پی ڈی ایم کے ہر جلسے میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں گے
0 0 1 minute read