مظفرآباد( )سا بق وزیرتعمیرات عامہ شاہرات آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آذادی اور دفاع پاکستان ہماری اولیں ترجیح ہونی چاہئیے، جس طرح پاکستان کی بعض سیاسی جماعتوں نے اقتدار کی خاطر گرینڈ اتحاد بنا کر جہدوجہد شروع کر رکھی ہے اگر اس طرح کا اتحاد اگر مسئلہ کشمیر کی آذادی کی خاطر بنایا جاتا تو مسئلہ کشمیر کب کا حل ہو چکا ہوتا،مسلح افواج پاکستان کے خلاف پرزہ سرائی دراصل مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازش کے مترادف ہے، پی ڈی ایم کا بیانیہ افسوس ناک ہے اور پیپلز پارٹی اس کا حصہ ہے اس لئے اب ہمیں بحیثیت محب وطن شہری یہ سوچنا ہو گا کہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ کسی بھی جماعت میں رہنے کی بجائے مشاورت سے اگلا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے کشمیر کی آذادی، ملک کی سلامتی سمیت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر چودھری محمد رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی رسہ کشی میں اتنے آگے بڑھ گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بھول گئے۔ مسئلہ کشمیر کے لئے اتنی بڑی ریلی،اتنا بڑاا حتجاج کیاہوتا تو دنیا میں آج مسئلہ کشمیرحل کی طرف بڑھ گیاہوتا۔73سالوں سے پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے مسئلہ کشمیر کو وہ اہمیت نہیں د ی جس کی ضرورت تھی مقبوضہ جموں وکشمیر کی مائیں،بہنیں،بیٹیاں آزادکشمیر اور با لخصوص پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ملک کی نظریاتی،دفاعی سرحدوں کی محافظ ہے اداروں کو بدنام نہ کیاجائے۔ادارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہیں۔ افواج پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر جس طرح بھارتی جارحیت کا بھرپور جوا ب دیا آزادکشمیر میں 8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلہ میں متاثرین کی مدد،بحالی اور آبادکاری کے لیے جو کام کیا وہ مثال تھا آج بھی افواج پاکستان کی خدمات کو کشمیری عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر کوئی بھی ناگہانی آفت،سیلاب ہو افواج پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی،دفاع اور استحکام کیلئے قر بانی دی۔پوری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
0 0 1 minute read