مورخہ 14 جنوری الکرام بلڈنگ راولپنڈی میں ماہانہ اجتماع ارکان منعقد ہوا ۔جس میں راولپنڈی کی خواتین اراکین نے شرکت کی۔
ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق نے اراکین سے تجدید عہد کے حوالے سے گفتگو کی کہ احساس زمہ داری کسی بھی تحریک کے کارکن کے لئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ اپنے اہداف متعین کر کے مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کی ارتقاء پر توجہ دیں اور پھر ان صلاحیتوں کو تحریک کے مقاصد کے لئے بروئے کار لائیں۔ اس کے لئےمناسب جدوجہد صرف منظم منصوبہ بندی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔پروگرام میں ضلع بھر سے منتخب ہونے والے 23 نئے ارکان کا حلف رکنیت نائب ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی رخسانہ غضنفر صاحبہ نے لیا اور استقامت کی دعا کی۔
0 0 Less than a minute