راولپنڈی (پ ر)نگران شعبہ تعلقات عامہ شمالی صوبہ پنجاب جماعت اسلامی رخسانہ غضنفر نے اپنے ایک بیان میں غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفتی قوی اور حریم شاہ کو جس طرح میڈیا کی پزیرائی ملی ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ غلاظت کو ہمیشہ ڈھک کے رکھنا چاہیے ۔ جس طرح نامناسب کارکردگی پر ڈاکٹر یا وکیل کی ڈگری منسوخ کر دی جاتی ہے،قوی سے مفتی کا عہدہ اور نام منسوخ کر دینا چاہیے ۔ معاشرے میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں اور گناہ بھی لیکن معاشرے کا رد عمل کیا ہوتا یہ اہم ہے ۔ بد قسمتی سے اس واقعے کو جس طرح پھیلایا گیا وہ ہمارے معاشرتی رویوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
آج اگر ہم اس کو آزادی راے کہہ کر نظر انداز کر دیں گے تو کل ہم ڈنمارک والوں کو کچھ کہنے کے قابل نہیں ہوں گے ۔ اس واقعے کا ضرور نوٹس لینا چاہیے۔
0 0 1 minute read