اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہےکہ جون 2020 میں کورونا کے باعث ملک کی ایکسپورٹ صفر ہو گئی تھی۔
مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سینیٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ 19-2018 میں پاکستان کی برآمدات 23 ارب ڈالرز تھیں جس میں جنوری 2019 میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ملک کی ایکسپورٹ گر گئی اور جون 2020 میں کورونا کے باعث ایکسپورٹ صفر ہو گئی تھی۔