راجوری : مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر راجوری کے سندر بنی سیکٹر میں گزشتہ دنو ںپاک بھارت افواج کی گولہ باری اور فائرنگ سے بھارتی فوج کا زخمی اہلکار 5روز بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ 18جنوری کو راجوری کے سندر بنی سیکٹرعلاقے میںہند پاک افواج کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی جس دوران پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں بھارتی فوج کے چار اہلکار زخمی ہو گئے ۔ جن میں سے نائیک نشاط شرما اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ فوجی اہلکار کمانڈ بیس اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں وہ چل بساجبکہ دیگر تین اہلکاروںکا علاج و معالجہ جاری ہے ۔
0 1 Less than a minute