اہم خبر

ملک کےمعروف قانون دان و ممتاز سیاست دان ملک سمندر خان کاسی ایڈوکیٹ کو قائداعظم میموریل سوسائٹی پاکستان کا صوبائی صدر برائے بلوچستان مقرر کردیا گیا

اسلام آباد( ) تفصیلات کے مطابق قائداعظم میموریل سوسائٹی پاکستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس یکم فروری کو منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا اور یہ منظوری دی گئی کہ ملک کے معروف قانون دان اور ممتاز سیاستدان سمندر خان کاسی ایڈوکیٹ کو قائداعظم میموریل سوسائٹی پاکستان کا صوبائی صدر برائے بلوچستان مقرر کیا جائے، بعد ازاں ان کے عہدے کا باظابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یاد رہےکہ سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ اپنےماضی کے حوالے سے قانون دان اور سیاست دان ہونے کے علاوہ ایک مستند سینئر صحافی، ایم اے جرنلزم بھی ہیں، سمندر خان کاسی نے ہمیشہ ملکی سالمیت اور استحکام پاکستان کی بات کی ہے، انہوں نے ہر دور میں وفاق پاکستان اور چاروں صوبوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ملی بھائی چارے کو فروغ دینے اور تمام افراد اور اداروں کو سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک پیج پر آکر اپنا قومی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، سمندر خان کاسی ایک سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں وہ اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے قائل نہیں ہیں، وہ ایک نظریاتی اور جذباتی شخصیت ہیں، امید ہے کہ آپ اپنی اعلی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قیام پاکستان کے دو قومی نظریہ اور قائداعظم محمد علی جناح کی جملہ اعلیٰ افکار کو فروغ دینے کے لیے اپنا قومی کردار ادا کریں گے.
جاری کردہ
تنویر حسن بلوچ
سیکریٹری اطلاعات و نشریات
قائداعظم میموریل سوسائٹی پاکستان اسلام آباد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button