اہم خبر

کوہسار یونیورسٹی میں داخلوں کاآغاز،بڑا وعدہ وفا ہو رہا ہے،عرفان الماس عباسی صداقت علی عباسی، لطاسب ستی کی قیادت میں تحریک انصاف کی قیادت عوامی مسائل کو حل کررہی ہے، حلقہ بہتری کی راہ پر گامزن ہے کوہسار یونیورسٹی کے قیام سے حلقے سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا، طلبہ 15 مارچ سے داخلہ کروائیں، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف تحصیل مری

مری( )تحریک انصاف تحصیل مری کے جنرل سیکرٹری عرفان الماس عباسی نے کہا ہے کہ بلا آخر وہ دن آگیا جس کا وعدہ تحریک انصاف کی قیادت نے تحصیل مری کے عوام سے کیا تھا کوہسار یونیورسٹی میں داخلوں کا باقائدہ آغاز 15فروری سے ہو رہا ہے۔کوہسار یونیورسٹی میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز بھی10مارچ سے ہوجائیگا کوہسار یونیورسٹی کا قیام تحصیل مری میں ایک بڑا تعلیمی انقلاب ثابت ہوگا۔عرفان الماس عباسی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے 2018کے انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان میں سے اکثریتی وعدے پایا تکمیل تک پہنچ چکے ہیں ان میں سے ایک وعدہ کوہسار یونیورسٹی بھی تھا اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ ہماری قیادت کے شب روز محنت سے یہ وعدہ بھی وفا ہو رہا ہے اور عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہو رہا ہے۔عرفان الماس عباسی نے مزید کہا کہ کوہسار یونیوسٹی کے قیام سے جہاں ایک وعدے کی تکمیل ہو گی وہی اس کے قیام سے علاقے سے تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔بلخصوص ایسے گھرانے جو نامسائد حالات کی وجہ سے اپنے بچوں کو اعلی تعلیم نہیں دلوا سکتے ان کیلئے کوہسار یونیورسٹی کسی بڑی نعمت سے کم نہیں ہوگی۔عرفان الماس عباسی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت عوامی مسائل کو حل کرنے کی مکمل کوشش کررہی ہے اور جلد ہی مسائل پر قابو پا لیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button