فی یونٹ قیمت 14.38 روپے سے بڑھ کر 16.33 روپے مقرر کردی گئی ، فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہوگا ، صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا
بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کیے جانے کے فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک غریب صارفین پر بھی یکساں ہوگا جب کہ اس فیصلے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 53 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ، اطلاق صرف فروری کے بلز پرہوگا ، تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے ، تاہم فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اے جی کی جانب سے 1 روپے80 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی ، جس پر نیپرا نے27 جنوری 2021 کو سماعت بھی کی ، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 53 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔ دوسری جانب اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے، گیس کی قیمت 13 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹویواضافہ کیا گیا، اضافے کے بعد گیس کی نئی قیمت 644 روپے 84 پیسے مقرر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات، بجلی ، ایل پی جی اور ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں ، اوگرا نے گیس کی قیمت 13 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹویواضافہ کردیا ہے، جس کے بعدگیس کی نئی قیمت 644 روپے 84 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے 123روپے اضافہ طلب کیا تھا۔