کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں کمنٹری کے لیے نامور ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے نامور ملکی اور غیر ملکی کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کیا ہے تاکہ کرکٹ فینز ٹی وی پر براہ راست میچز سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔
پی سی بی کے کمنٹری پینل میں رمیز راجا، بازید خان، سائمن ڈول ڈومینک کارک، ایلن ولکنز، ڈینی موریسن، جے پی ڈومینی، پومی امیبنگوا، ثنامیر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں معروف کرکٹر جونٹی روڈز بھی شامل تھے، تاہم ناگزیر وجوہات کے باعث اس بار وہ پی ایس ایل کا حصہ نہ بن سکے۔
ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔