انٹرٹینمنٹ

کروڑوں کی جائیداد ضبط ہونے کے بعد شلپا شیٹھی کے شوہر کی پہلی پوسٹ وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کی کروڑوں کی جائیداد ضبط ہونے کے بعد معنی خیز پوسٹ وائرل ہوگئی۔راج کندرا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ایک شیر کو دھاڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر پر لکھا تھا کہ اگر آپ اپنی بےعزتی کے وقت پُرسکون رہنا سیکھ لیں گے تو یہ آپ کا بڑا پن اور ایک مختلف قسم کی ترقی ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بٹ کوائن فراڈ کیس میں شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی جائیدادیں ضبط کیں۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ضبط کی جانے والی جائیدادوں میں جوہو میں واقع اُن کا ایک رہائشی فلیٹ ہے جو شلپا شیٹھی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔اس کے علاوہ دیگر جائیدادوں میں راج کندرا کا پونے میں ایک رہائشی بنگلہ اور ساتھ ہی اُن کے شیئرز شامل ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ضبط کیے گئے فلیٹ، بنگلے اور شیئرز کی مالیت بھارتی 97 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔راج کندرا ’پونزی اسکیم‘ (Ponzi Scam) میں ملوث تھے، یہ دھوکہ دہی کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں سرمایہ کاروں سے منافع کا جھوٹا وعدہ کیا جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button