انٹرٹینمنٹ

نعمان اعجاز کے 1 فیصلے نے شان شاہد کا کیریئر بچایا: سید نور کا انکشاف

معروف پاکستانی ہدایت کار سید نور نے انکشاف کیا ہے کہ نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے شان شاہد کا کریئر بچا لیا۔سید نور حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ پر بطور مہمان نمودار ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب شاہد ان کی کچھ فلمیں فلاپ ہونے کے بعد امریکا گئے تو اس وقت نعمان اعجاز میرے ساتھ فلم ’گھنگھٹ‘ میں کام کر رہے تھے۔سعید نور کا کہنا تھا کہ اچانک کچھ وجوہات کی بنا پر نعمان اعجاز نے اس فلم سے کنارہ کشی اختیار کر لی جس کے بعد شان شاہد کو یہ فلم آفر ہوئی اور خوش قسمتی سے یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور شان شاہد کی فلموں میں شامل ہوئی۔ واپسی کا راستہ ہموار ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button