دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، رائفل چھوڑ کر فرار ہوا مشتبہ شخص گرفتار

فلوریڈا میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے تازہ واقعے میں سابق امریکی صدر پر قاتلانہ حملے کے الزام میں مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹرمپ پر حملہ مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ تھا۔ سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے گولف کورس پر مشتبہ شخص کو رائفل کے ساتھ دیکھا۔ پولیس کے مطابق ملزم رائفل چھوڑ کر دو بیگ، ایک رائفل اور ایک کیمرہ چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ گیا تھامارٹن کاؤنٹی شیرف کے مطابق ملزم کو مارٹن کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب خود پر ہونے والے دوسرے قاتلانہ حملے کے حوالے سے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، کبھی ہار نہیں مانیں گے۔واضح رہے کہ فائرنگ کا تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ گالف کلب سے واپس آرہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button