انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سونیا مشال کے ہاں ننھی مہمان کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا مشال کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
اداکارہ کی انسٹا پوسٹ کے مطابق 12 ستمبر 2024 کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی ننھی پری کا نام بھی ظاہر کیا۔بیٹی کا نام بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اللہ نے واقعی ہمیں جنت کا ایک ٹکڑا ‘زیوا صوفی’ سے نوازا ہے، الحمدللہ۔سونیا مشال نے لکھا کہ ماما اور پاپا ننھی پری کے پیار میں ہیں کیونکہ وہ بہت پرفیکٹ ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سونیا مشال پاکستان کی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں جیسے ‘نیلی زندہ ہے’، ‘زنف آہن’، میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button