کاروبار

امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان

واشنگٹن: امریکا میں 4 سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کا اعلان کرتے ہوئے فیڈ فنڈز کی شرح 4.75 سے کم کر کے 5 فیصد کر دی ہے۔ شرح سود میں یہ کمی حالیہ عرصے میں تجزیہ کاروں کی جانب سے کی گئی پیش گوئیوں سے زیادہ ہے۔اس سے قبل، فیڈ فنڈز کی شرح جولائی 2023 سے 5.25-5.50 فیصد پر رکھی گئی تھی۔ماہرین اقتصادیات نے امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کو دنیا کے لیے مثبت قرار دیا ہے۔امریکی مرکزی بینک کے اعلان سے قبل ہی یہ توقع کی جا رہی تھی کہ شرح سود میں کمی کی جائے گی۔ماہرین کے مطابق شرح سود کو 5.25 سے 5.50 فیصد رکھنے سے امریکا میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے تاہم سخت مانیٹری پالیسی کے باعث نئی ملازمتوں کے کم مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ امریکی حکام نے بھی بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی حکام نے اشارہ دیا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button